وزارت خارجہ نے کرغزستان میں فسادات کے پیش نظراپنا کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کردیا

ہفتہ 18 مئی 2024 15:37

وزارت خارجہ نے کرغزستان میں   فسادات کے پیش نظراپنا کرائسز مینجمنٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ہدایت پر وزارت خارجہ نے کرغزستان میں گزشتہ رات ہونے والے فسادات کے پیش نظر اپنا کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق کرغزستان میں پاکستانی شہری اور ان کے اہل خانہ دیے گئے نمبروں 9203108-051، 9203094-051 اور ای میل سی ایم یو [email protected] پر یونٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ میڈیا کے سوالات کے لئے ترجمان کے دفتر سے رابطہ کریں۔