آیسف2024،سعودی طلبہ و طالبات نے 9 خصوصی ایوارڈز جیت لیے

ہفتہ 18 مئی 2024 15:37

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) لگاتار 18ویں سال سعودی مرد و خواتین طلبہ نے امریکہ کی ریاست لاس اینجلنس میں منعقد ہونے والی ری جینرن انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر2024میں شرکت کے دوران 9 خصوصی ایوارڈز جیت لیے۔ یہ میلے 10 سے 18 مئی کے دوران منعقد کیا گیا تھا۔ ان طلبہ کو کنگ عبد العزیز فانڈیشن، ادارہ موھبہ اور وزارت تعلیم نے سپورٹ کیا تھا۔

(جاری ہے)

طالب علم جمال محمد لقمانی نے میٹریل سائنس کے شعبے میں، طالب علم الیاس ماہو خان نے بائیو میڈیسن اور ہیلتھ سائنسز میں اور طالب علم لیان القرافی نے سافٹ ویئر سسٹم کے شعبے میں ایوارڈ جیتا۔ طالبہ اریج بنت عبداللہ القرنی نے میٹریل سائنس کے شعبہ میں دو خصوصی ایوارڈز حاصل کیے۔ طالبہ فاطمہ الشخس نے ماحولیاتی انجینئرنگ میں، طالبہ لانا المزروعی نے سیلولر اور سالماتی حیاتیات کے شعبے میں، طالبہ عبیر الیوسف نے کیمسٹری میں اور طالبہ صالح العنقری نے کیمسٹری کے شعبے میں ایوارڈ اپنے نام کیا۔واضح رہے سعودی سائنس اور انجینئرنگ ٹیم کے پاس اب آئی ایس ای ایف میں شرکت کے مراحل کے دوران کمپنیوں کی جانب سے ٹیم کو پیش کیے گئے خصوصی انعامات میں سے 50 انعامات موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :