سعودی عرب،منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق تربیتی پروگرام شروع

ہفتہ 18 مئی 2024 15:41

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) عرب فورم برائے انسداد بدعنوانی باڈیز اور مالیاتی تحقیقاتی یونٹس نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے جامع قومی تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا۔ اس پروگرام میں سعودی عرب میں مالیاتی اور غیر مالیاتی اداروں کے رہنماں کو ہدف بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق پروگرام کی مدت کو اٹھارہ ماہ تک بڑھایا گیا ہے اور اس میں قانونی خلاف ورزیوں اور مشتبہ سرگرمیوں کی روک تھام، تجزیہ اور رپورٹنگ کے طریقہ کار کو بہتر بنانے میں انسانی کیڈرز کی صلاحیتیوں پر زور دیا جائے گا۔

فنانشل اکیڈمی کے سی ای او مانع آل خمسان نے وضاحت کی کہ جامع قومی تربیتی پروگرام منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے شعبے میں انسانی کیڈرز کی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ے۔ اسے ریاستی سلامتی اور بین الاقوامی سطح پر معروف ماہر ایوانوں میں سے ایک کے طور پر فنانشل اکیڈمی نے صدر مملکت کے تعاون سے ڈیزائن کیا ہے۔