بیٹی عروہ کی جانب سے شاہد آفریدی کے میک اپ کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سابق کپتان کو بیٹی سے لپ اسٹک اور بلش آن لگواتے دیکھا جاسکتا ہے، رپورٹ

ہفتہ 18 مئی 2024 18:33

بیٹی عروہ کی جانب سے شاہد آفریدی کے میک اپ کی ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) اسٹار آل رائونڈر اور پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ آفریدی سے میک ا پ کروانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سابق کپتان شاہد آفریدی کو چھوٹی بیٹی سے لپ اسٹک اور بلش آن لگواتے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں شاہد آفریدی لیٹے ہوئے بیٹی سے محو گفتگو ہیں، سابق کپتان بیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ نے مجھے لپ اسٹک لگا دی ہے اب کیا لگارہی ہیں جس پر ان کی بیٹی بلش آن برش اٹھائے ان سے کہتی ہے کہ میں آپ کو بلش آن لگارہی ہوں۔

ویڈیو میں عروہ کو سابق کپتان کی داڑھی، ماتھے اور گالوں پر بلش آن لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی وہ اپنے بابا سے کہتی ہیں بابا میں ناراض ہو جاں گی اگر آپ نے منہ دھویا تو۔

(جاری ہے)

وائرل ویڈیو میں ان کی بیٹی معصومیت سے ان سے کہتی ہے میں آپ کو یہ اس لیے لگا رہی ہوں کہ آپ سب کو ڈرائیں، جس پر آفریدی بیٹی سے کہتے ہیں آپ کیوں چاہتی ہیں میں سب کو ڈراں، بیٹی کہتی ہے میں چاہتی ہوں آپ پرنسز لگیں، جس پر آفریدی کہتے ہیں پرنسز تو میری آپ ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے تبصروں میں شاہد آفریدی کے مداحوں کو بھی ویڈیو سے محظوظ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :