فیصل آباد ، دیوارکے تنازعہ پر مشتعل ملزمان نے اینٹ مارکر ہمسائے کوموت کے گھاٹ اتاردیا

ہفتہ 18 مئی 2024 21:47

فیصل آباد ، دیوارکے تنازعہ پر مشتعل ملزمان نے اینٹ مارکر ہمسائے کوموت ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) دیوارکے تنازعہ پر مشتعل ملزمان نے اینٹ مارکر ہمسائے کوموت کے گھاٹ اتاردیاجبکہ قاتلانہ حملوں کے دوران مسلح افرادکی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 6افرادبری طرح زخمی ہوگئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردیا ۔آن لائن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ سلمانیہ کالونی میں سلمانیہ کالونی گلی نمبر3کے رہائشی 60سالہ ماجد محمود ولد شیر محمد کا گھرکی چھت پر دیوار کا ہمسائے یوسف سے جھگڑا چل رہا تھا گزشتہ روز دوبارہ جھگڑا ہوگیا تومشتعل ہمسائے یوسف نے اپنے دیگرساتھیوں ندیم ،اصغروغیرہ کے ہمراہ اینٹوں سے حملہ کرکے ماجد کو بری طرح زخمی کردیا تشویشناک حالت میں ہسپتال لایاگیا جہاں پروہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا بعدازاں پولیس نے نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں تحصیل سمندری کے نواحی گائوں 466گ ب کے علاقہ محلہ اشرف آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے 40سالہ مظہرعلی ولد اصغرعلی اسکے بیٹے اذان علی،بھتیجے حسنین کوگولیاں مارکر زخمی کردیا فیکٹری ایریا کے علاقہ لائلپور گارڈن میں شادی کی تقریب کے دوران ملزمان عرفان وغیرہ نے فائرنگ کرکے علی حمزہ کوزخمی کردیا تھانہ صدر کے علاقہ 215ر۔ب کے رہائشی جاوید نے بتایا کہ مسلح افراد کی فائرنگ کی زد میں آکرگھرکی دہلیز پر کھڑی اس کی بیٹی علیشہ بری طرح زخمی ہوگئی۔