فیصل آباد،دوسری شادی کرنے پر خالہ زاد بھائی نے مشتعل افراد کے ہمراہ اینٹوں کے وارکرکے خالہ زاد بہن کے شوہرکو مارڈالا

ہفتہ 18 مئی 2024 21:47

فیصل آباد،دوسری شادی کرنے پر خالہ زاد بھائی نے مشتعل افراد کے ہمراہ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) دوسری شادی کرنے پر خالہ زاد بھائی نے مشتعل افراد کے ہمراہ اینٹوں کے وارکرکے خالہ زاد بہن کے شوہرکو مارڈالا ، آن لائن کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ لطیف پارک کے قریب جھنگ کا رہائش محمد فیاض اپنی بیوی سدرہ کے ہمراہ ایک شادی تقریب آیا تھا یہاںپر شاہ زیب،عمران اوردیگرمشتعل افراد نے اینٹوں کے وارکرکے خالہ زاد بہن سدرہ کے شوہرفیاض کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے ملزمان شاہ زیب،عمران وغیرہ کی تلاش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

جلال آباد جھنگ کی رہائشی مریم تبسم نے بتایا کہ اسکے بھائی فیاض نے دوسری شادی ملزمان کے خالہ زاد بہن سدرہ بی بی سے کررکھی تھی اوروہ اپنی اہلیہ سدرہ بی بی کے ہمراہ اسکے ماموں زاد کی شادی میں شرکت کیلئے لطیف پارک گلی نمبر2میں آیا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :