لاش کو نیا سرلگا کرزندہ کرنے کا خواہشمند اطالوی جنونی سرجن چین پہنچ گیا

ہفتہ 18 مئی 2024 22:00

لاش کو نیا سرلگا کرزندہ کرنے کا خواہشمند اطالوی جنونی سرجن چین پہنچ ..
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) لاش کو نیا سر لگا کر زندہ کرنے کا خواہشمند جنونی اطالوی سرجن چین پہنچ گیا،اٹلی کے سرجن سرجیو کاناویرو نے امریکا میں متعدد ماہرین کی طرف سے سر کی پیوند کاری کے منصوبے کی شدید مخالفت کے بعد چین کا رخ کیا ہے۔ سرجیو کاناویرو نے لاش کا سًر کاٹ کر اٴْس کی گردن پر زندہ انسان کا سًر لگانے کا آئیڈیا پیش کیا تو طب کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں نے کٴْھل کر مخالفت کی اور اِس تصور کو محض پاگل پن قرار دیا ہے۔

سرجن سرجیو نے دعوی کیا ہے کہ تاریخ کا پہلا آپریشن بس کچھ دنوں کی بات ہے۔ ہلاکت خیز مرض میں مبتلا ہونے والے ایک مریض کا سًر حال ہی میں مرنے والے ایک شخص کی گردن پر لگایا جائے گا۔سرجیو کاناویرو سًر کی پیوند کاری روس کے کمپیٹر سائنس ان ویلیری اسپریڈونوف کی کرنا چاہتا ہے جو شدید بیمار ہے اور اس کی موت واقع ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک طرف تو قانونی پیچیدگیوں سے کام بگڑا اور دوسری طرف ویلیری اسپریڈونوف کی زندگی میں دو بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔

امریکا کی ایموری یونیورسٹی کے بایو ایتھیسسٹ پال روٹ والپ کا کہنا ہے کہ ’ہیون پراسیجر‘ کے نام سے سرجیو کاناویرو جو کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ قتل کے مترادف ہے۔ویلیری سے مایوس ہوکر سرجیو نے چین کا رخ کیا جہاں ڈاکٹر ڑیاؤپنگ رین کی شکل میں اپنی مرضی کا آدمی مل گیا۔ وہاں سرجیو نے 2017 میں سر کی پہلی ’کامیاب‘ پیوند کاری کی۔ اپنی ٹیکنالوجی کی آزمائش کے لیے اٴْس نے دو لاشوں کا انتخاب کیا۔ اٴْسے یقین ہے کہ وہ دن دور نہیں جب وہ ایک زندہ انسان پر بھی تجربہ کرے گا اور کامیاب رہے گا۔