Live Updates

میری عمر بھی 50 سال ہے، مریم نواز کی ویڈیو وائرل،صارفین کا اظہار حیرانگی

ہفتہ 18 مئی 2024 23:15

میری عمر بھی 50 سال ہے، مریم نواز کی ویڈیو وائرل،صارفین کا اظہار حیرانگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی مریم نواز کی جانب سے ایک خاتون کو اپنی عمر بتانے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو مریم نواز کی جانب سے کچھ ہفتے قبل لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولاجی کے دورے کی ہے۔مریم نواز نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولاجی کا بھی دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز میں جاکر مریضوں سے ان کی صحت اور ہسپتال میں ملنے والی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کی تھی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولاجی کے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں ایک خاتون کی تیمارداری کرنے کی ان کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز خاتون مریضہ سے ان کی طبیعت پوچھنے سمیت ان کی عمر بھی پوچھتی ہیں۔

(جاری ہے)

خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتاتی ہیں کہ ان کی عمر پچاس سال ہے، جس کے جواب میں مریم نواز بھی خاتون مریضہ کو بتاتی ہیں کہ ان کی عمر بھی پچاس سال ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب خاتون کو یہ بھی کہتی ہیں کہ وہ بظاہر کم عمر دکھائی دیتی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے خاتون کو اپنی عمر بتانے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔کچھ صارفین نے مریم نواز کی عمر اور ان کی صحت پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنی صحت کا اچھی طرح خیال رکھا ہوا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات