کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین کی ٹکر سی27سالہ خاتون زخمی ہسپتال منتقل

ہفتہ 18 مئی 2024 23:31

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین کی ٹکر سی27سالہ خاتون زخمی ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

پتوکی میں ٹول پلازہ کے قریب کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین کے نیچے آکر27 سالہ ثمینہ نے خودکشی کی کوشش کی واقعے کے نتیجے میں ٹرین کی ٹکر سے ثمینہ بی بی شدید زخمی ہوگئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرمتاثرہ خاتون کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال پتوکی منتقل کردیاریسکیو پتوکی ٹیم نے امن پریس کلب پتوکی عہدیداروں کو بتایا کہ واقع دو بہنوں کے درمیان پیسوں کے لین دین کیوجہ سے معاملہ پیش آیاپولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید قانونی کاروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :