لاہور ہائیکورٹ میں گندم کی درآمد کرنے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 18 مئی 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ میں گندم کی درآمد کرنے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد کریم جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر کل سوموار کو سماعت کرینگے، عدالت نے پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے رکھی ہے ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نگران حکومت نے گندم کی موجود ہونے کے باوجود اسے در آمد کیا، گندم درآمد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ، استدعا ہے کہ گندم در آمد کرانے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔