چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے چار ایڈیشنل سیشن ججوں کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تعینات کرنے کی منظوری دیدی

ہفتہ 18 مئی 2024 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے چار ایڈیشنل سیشن ججوں کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تعینات کرنے کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن کے مطابق محمود اعظم ، خالد خان، میاں مدثر عمربودلہ اور عائشہ خالد کو 21 مئی تک پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔