سوات ،میگامارٹ سمیت 4دکانوں کے تالے توڑ کر ڈاکو نقدی، لاکھوں کا سامان لے اڑے

ہفتہ 18 مئی 2024 21:15

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) سوات میں ایک ہی رات میگامارٹ سمیت 4دکانوں کے تالے توڑ کر ڈاکو نقدی، لاکھوں کا سامان لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے برہ بانڈئی میں نامعلوم چوروں نے فضل ربی کی دکان کے تالے توڑ کرکے تین لاکھ 33 ہزاررروپے نقدی لیکر فرار ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی رات موسیٰ خان کی دکان سے بھی 5ہزارروپے کے موبائل کارڈزاوردیگر سامان لے گئے ہیں ۔

تحصیل مٹہ کے علاقے مٹہ کے علاقے سمبٹ میں احسان کے میگا مارٹ کے تالے توڑ کر چوروں نی195000 نقد اور گھی سمیت دیگرسامان لیکر لے گئے ۔اسی طرح نور بشر کی ٹائر شاپ سے 8 عدد ٹائرزاور7 گیلن انجن آئل چوری کرکے لے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں عبد الرزاق کی زیر تعمیر مارکیٹ سے 10 بوری سیمنٹ اورایک من سریا چوری کرکے لے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :