سوات ،حلال فوڈ اتھارٹی کا مینگورہ کے مختلف بازاروں میںکریانہ دکانوں، ہوٹلوں ،بیکریوں کا معائنہ

ہفتہ 18 مئی 2024 21:15

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) سوات میں حلال فوڈ اتھارٹی کے مینگورہ کے مختلف بازاروں میںکریانہ کی دکانوں، ہوٹلوں اور بیکریوں ا چانک معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

فوڈسیفٹی قوانین کی پاسداری کیلئے دکانداروں کو احکامات جاری کئے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فوڈسیفٹی کی ٹیمیں ہفتے کے تمام دن فعال رہیں گے اور خوراکی اشیاء کی کڑی نگرانی جاری رہے گی۔ فوڈسیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :