مکینیکل ٹرانسپلانٹر کے ذریعے ایک کھیت میں چاول کے 80 ہزارسے ایک لاکھ 20 ہزار تک پودے بآسانی لگائے جا سکتے ہیں،ترجمان آری

اتوار 19 مئی 2024 12:05

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ مکینیکل ٹرانسپلانٹر کے ذریعے ایک کھیت میں چاول کے 80 ہزارسے ایک لاکھ 20 ہزار تک پودے بآسانی لگائے جا سکتے ہیں تاہم ماہرین زراعت نے دھان کی پنیر ی کی منتقلی میں فی ایکڑپودوں کی تعداد 80ہزار رکھنے کی ہدایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ حکومت پنجاب نے صوبے میں گندم، کماد، کپاس، چاول، مکئی اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں فی ایکڑ زیادہ اضافہ کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے محکمہ زراعت اور زرعی تحقیقاتی اداروں کے زیر اہتمام خصوصی تحقیقی منصوبوں کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے تاکہ سبز زرعی انقلاب لا کر نہ صرف ملکی غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے بلکہ اضافی زرعی پیداوار بیرون ملک برآمد کر کے بھاری و قیمتی زر مبادلہ کا حصول بھی ممکن ہو سکے نیز اس ضمن میں مختلف شہروں میں چاولوں کی کاشت کے جدید منصوبے بھی فوری طور پر شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کے لئے مطلوبہ فنڈز فراہم کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر چاولوں کے لئے چند اضلاع میں یہ منصوبہ شروع کیا جارہاہے جبکہ اس کے بہتر نتائج برآمد ہونے پر اس کا دائرہ کار صوبے کے دیگر علاقوں تک وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی کاشت کے لئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کی کاشت ہی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :