لاہور پریس کلب میں الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال سے معزز ممبران اور انکی فیملیز کیلئے فری آئی کیمپ کا اہتمام
کیمپ میں آنے والے مریضوں کی آنکھوں کی کمزوری ، آنکھوں کا بھینگاپن ، سفید موتیا ، کارنیا سمیت دیگربیماریوں کا معائنہ کیاگیا
میاں محمد ندیم اتوار 19 مئی 2024 15:46
(جاری ہے)
میڈیکل آئی کیمپ میں شرکت کرنے والے مریضوں کو ڈاکٹرزکی ایڈوائس کے مطابق موقع پرمفت عینکیں اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ بہت سے سیریس مریضوںکو مستقل علاج کے لئے الاحسان ہسپتال آنے کی ہدایت کی گئی جہاں جدید ٹیکنالوجی فیکو آپریشن کے ذریعے فولڈ ایبل لینز ڈالے جائیں گے. میڈیکل آئی کیمپ میںصحافیوں اور انکی فیملیزکی بڑی تعداد نے شرکت کی اورمیڈیکل آئی کیمپ کے کامیاب انعقاد پر گورننگ باڈی کے اقدام کو سراہا الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال میں ممبران اور ان کے اہلخانہ کے علاج کے لئے لاہورپریس کلب کے ساتھ معاہدے پر بھی دستخط ہوئے. لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال کے صدر ثناءاللہ خان کاکڑ نے معاہدے پر دستخط کئے جس کے مطابق ممبران اور ان کے اہلخانہ کو علاج کی مفت سہولیات مہیا کی جائیں گی . لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری نے کہاکہ منتخب گورننگ باڈی ممبران اور ان کے اہلخانہ کی خدمات کے جذبہ سے سرشارہے اور ہم اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایسے پروگرامز ترتیب دے رہے ہیں جس سے ممبران اور ان کی فیملیز زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں. صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہدعابد نے پریس کلب کی جانب سے میڈیکل آئی کیمپ کے انعقاد پرنائب صدر امجد عثمانی اور سینئر کونسل ممبر محمد عبداللہ کی کاوش کو سراہتے ہوئے کیمپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کیااور انہیں کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز اور پھول پیش کئے.
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: غزہ میں ’فوری اور جامع جنگ بندی‘ کی امریکی قرارداد منظور
-
غزہ: خواتین کی قیادت میں مصروف عمل امدادی تنظیموں کی معاونت پر زور
-
ٹیکس ریٹ کے مطابق لگایا جائے تو 2760ارب روپے بنتا ہے
-
جانیے کہ کوسپ 17 میں کیا ہونے جا رہا ہے؟
-
اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 9اعشاریہ110 ارب ڈالر جبکہ بینکوں کے پاس 5اعشاریہ106 ارب ڈالرہیں جو تقریبا 2 ماہ کے درآمدی بل کے لئے کافی ہے.وفاقی وزارت خزانہ
-
ملک کی ترقی، معیشت کی بحالی اور عوامی کی خوشحالی کیلئے حکومت موجودہ وسائل کا بہترین استعمال یقینی بنائے گی. شہبازشریف
-
پاکستان میں ڈالر کی قیمت اور مہنگائی میں اضافے کے باعث آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنا پڑے گا.خواجہ آصف
-
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گندم اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے خود کو پیش کردیا
-
افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر اور 9 دیگر اعلی حکام کو لے جانے والا طیارہ لاپتا ہو گیا
-
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نون کی اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی نشستوں پرشکایات کا معاملہ دوسرے ٹربیونلز کو بھیجنے کی درخواست منظور کر لی
-
عمران خان کہتے آرمی چیف، ڈی جی آئی سے مذاکرات کروں گا جبکہ گالیاں بھی دیتے ہیں
-
طالبان حکمرانی میں خواتین کو مساوی حقوق ملنا ناممکن، یو این ویمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.