کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ویمنز ٹیم سے ملاقات، حوصلہ بڑھایا ، نیک خواہشات کا اظہا ر

اتوار 19 مئی 2024 16:15

لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے پاکستان مینز کرکٹرز نے لیڈز میں ملاقات کی جس میں کپتان بابراعظم، سینئر منیجر وہاب ریاض، شاہین آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں نے پاکستان ویمنز کرکٹرز کا حوصلہ بڑھایا اور دورہ انگلینڈ میں بقیہ میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے، لیڈز میں 22 مئی کو کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :