ساہیوال،قبضہ میں ناکامی پر نمبردار کی خاتون کے احاطہ پر فائرنگ،پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،مقدمہ درج

اتوار 19 مئی 2024 17:40

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) نواحی چک 119نو ایل قبضہ میں ناکامی کے بعد نمبردار ریاست علی اور اس کے تین ساتھیوں نے خاتون کے احاطہ پر پٹرول چھڑ ک کر آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے ریاض احمد کی بیوی صغراں بی بی کو نمبردار ریاست علی نے اس کی زمین اور احاطہ سے بیدخل کرنے کے لیے رات ایک بجے اپنے ساتھیوں منظور ، خالد اور سیال نامی کے ہمراہ پٹرول وغیرہ لے کر آ گئے اوراسلحہ سے فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلادیا اور بعد میںملزم منظور احمد نے پٹرول چھڑ ک کر مویشیوں کے باڑے کو آگ لگا دی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔

شور پر دیہاتیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھادیا آگ سے گندم اور مویشیوں کا باڑا جل کر خاکستر ہو گیا ۔ دیہاتیوں نے مویشیوں کوبا حفاظت نکال لیا۔پولیس کمیر نے خاتون صغراں کی مدعیت میں مقدمہ 436ت پ درج کر کے دو ملزموں کو حراست میں لے لیا تا ہم نمبردار ریاست گرفتار نہیں ہو سکا۔