ماموں انجن و تحصیل بنایا جائے، ہمایوں اخترخان

اتوار 19 مئی 2024 17:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) استحام پاستان پارٹی کے رہنما ہمایوں اخترخان نے مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ این ای97 میں ماموں انجن و تحصیل بنایا جائے اور موٹر وے سے متصل علاقوں پر انڈسٹریل زون قائم کیا جائے۔استحام پاستان پارٹی کے رہنما ہمایوں اخترخان نے فیصل آباد میں کسانوں اور عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام ے مسائل دہلیز پر حل رنا حکومتی ذمے داری ہے۔

(جاری ہے)

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ کسان اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہیں، حکومت مالی معاونت کے لیے خصوصی پیکیج کا اجرا کرے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں آئندہ کی سیاست اسی حلقے سے جاری رکھنے کا وعدہ کیا تھا اور اب ہر ہفتے حلقے کا دورہ اور ملاقاتیں اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حلقہ این اے 97 ے سارے علاقے پسماندہ ترین ہیں، ہم ذاتی حیثیت میں جو مسائل حل کر سکتے ہیں ان کیلئے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :