بشکیک حملے کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کرغزستان

}ٹوٹل 14افرادزخمی ہوئے،اس وقت ایک پاکستانی شہری زیر علاج ہے،بیان

اتوار 19 مئی 2024 18:30

بشکیک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) کرغزستان حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ بشکیک صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔ مجرمان کو جلد کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوارکوجاری ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ بشکیک میں حکام نے صورتحال پر قابو پالیا ہے اور حالات اب معمول پر آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس تمام ہاسٹلز کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ پاکستانیوں سمیت 14 غیر ملکی شہریوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہیں اور اس وقت ایک پاکستانی شہری زیر علاج ہے۔بیان میں مزید کہا کہ کرغزستان کے صدر خود اس معاملے کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اور حکومت کل کے حملے کے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :