ی*وفاقی وزیر مذہبی امور مکہ مکرمہ پہنچ گئے،عمرہ ادائیگی کے بعد حج مشن کا دورہ کرینگے

ں*پاکستان سے براہ راست جدہ کی حج پروازوں کا آغاز 23 مئی سے ہو گا،ترجمان مذہبی امور

اتوار 19 مئی 2024 18:30

ض اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے،ترجمان مذہبی امور کے مطابق وفاقی وزیرچوہدری سالک عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان حج مشن مکہ کا دورہ کرینگے،سعودی اداروں، کیٹرنگ کمپنیوں اور عازمین حج کی رہائش گاہوں کا دورہ کرینگے،ترجمان کے مطابق ابتک 93 پروازوں کے ذریعے 22 ہزار 696 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں،سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے 11 ہزار سے زائد عازمین نے ریاض الجنہ کی زیارت کرلی،عازمین حج کے اولین قافلے مدینہ منورہ میں 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ کی جانب عازم سفر کریں گے ، پاکستان سے براہ راست جدہ کی حج پروازوں کا آغاز 23 مئی سے ہو گا۔