بسیمہ،شہید ضیا فٹبال کلب نے عشمت جان فٹبال کلب کو 4 گول سے شکست دے کر بسیمہ فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

'مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ اسماعیل مینگل اور لیفٹینٹ کرنل ارمغان نے مین آف دی ٹورنامنٹ کو 125 بائک اور کھلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کئے

اتوار 19 مئی 2024 20:15

؂ واشک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) واشک کے تحصیل بسیمہ میں بسیمہ فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں فائنل میچ شہید ضیا جان فٹبال کلب بسیمہ اور حشمت جان فٹبال کلب بسیمہ کے مابین کھیلا گیا میچ شروع ہوتے ہی دونوں ٹیموں کی جانب سے زبردست کھیل پیش کیا گیا ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کرتے رہے پہلے ہاف کے 15 منٹ پر شہید ضیا جان فٹبال کلب کے سینٹر فاروڈ سینئر کلیم نے ایک بہترین اسکور کرکے اپنے ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول کی برتری دی ۔

میچ میں مزید تیزی آئی اور کچھ منٹ بعد سینئر کلیم نے ایک اور اسکور کیا اور ہاف ٹائم کا میچ شروع ہوتے ہی شہید کیپٹن ضیا جان فٹبال کلب کے حکمت جان نے ایک اسکور کیا اور میچ کے آخری لمحات میں شہید کیپٹن ضیا فٹبال کلب کے سنئیر کلیم نے ایک اور بہترین اسکور کرکے ہیٹریک کرنے میں کامیابی حاصلِ کرکے مین آف دی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا اس طرح ضیا جان فٹبال کلب نے حشمت جان فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ اسماعیل مینگل اور لیفٹیننٹ کرنل ارمغان نے مین آف دی ٹورنامنٹ سینئر کلیم کو 125 بائیک، رنر اور ونر ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ اسماعیل مینگل ، میر بالاچ خان رودینی ، میر فضل کریم عیسی زئی اور دیگرنے خطاب کیا میچ کے جج مین کے فرائض کلیم اللہ اسسٹنٹ اکرام ذاکر اور حافظ صدام اور فورتھ آفیشل کے فرائض باسط عیسیٰ نے انجام دئیے۔