مردان، ضلعی انتظامیہ کی مین مالاکنڈ اور چارسدہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی

اتوار 19 مئی 2024 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) مردان کی ضلعی انتظامیہ نے مین مالاکنڈ روڈ اور چارسدہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں کے کناروں پر قائم کی گئی تجاوزات کو ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ مردان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپاؤ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ابراہیم خان نے مین مالاکنڈ روڈ اور چارسدہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ عارضی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑک کے کناروں پر موجود تجاوزات کو ہٹا دیا۔ ضلعی انتظامیہ مردان کی جانب سے پورا ہفتہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہیگا اور دکانوں سے باہر سامان رکھنے اور فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :