غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
ْ ابتدائی طور 2 سیٹس اور ایک اسٹریچر کے حامل جائروکاپٹر کو ممکنہ طور پر متعارف کروا رہے ہیں، پاکستان کے لیے تیار ہونے والا جائروکاپٹر 160 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ اڑنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا،عمران اسلم خان
اتوار 19 مئی 2024 22:05
(جاری ہے)
اسکائی ونگ کے سی او او عمران اسلم خان کے مطابق جائرو کاپٹرزمتفرق مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے جس میں طبی انخلا، فصل پر چھڑکاو، کلاڈ سیڈنگ، پائپ لائنوں کی سیکورٹی اور سروے، ساحلی سیکورٹی، سیکورٹی کور جبکہ کچھ ممالک میں دفاعی مقاصد کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور 2 سیٹس اور ایک اسٹریچر کے حامل جائروکاپٹر کو ممکنہ طور پر متعارف کروا رہے ہیں، پاکستان کے لیے تیار ہونے والا جائروکاپٹر 160 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ اڑنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔عمران اسلم خان نے کہا کہ پہلا جائروکاپٹر آرڈر پر ہے اور رواں سال اگست کے مہینے میں پاکستان پہنچ جائیگا، یہ جدید ترین فلائنگ مشینیں نجی اور سرکاری سیکٹر کو پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان میں جائرو کاپٹروں کی تیاری کا آغاز 2025 میں اس ہدف کے ساتھ ہو گا کہ تقریبا 200 جائروکاپٹر مختلف افریقی اور ایشیائی ممالک کو برآمد کیے جائیں گے۔ اس سے ہمیں ایک معقول غیر ملکی خزانہ ملے گا اور یہ ہمیں سول ہوائی بازی کے ایک دوسرے اور اہم درجے میں لے جائے گا۔سیلیئر گروپ جرمنی کے روح رواں ہیری اسٹوڈمین کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان میں اسکائی ونگز کو ڈسٹری بیوٹر شپ دینے پر خوشی ہے، اگرجائرو کاپٹرز کو پاکستان میں وسیع ہوائی مقاصد کے طور پر قبول کیا جائے تو اسے ایئرایمبولینسز، تفریحی ٹورز و دفاعی مقاصد سمیت بیشتر ضروریات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرخارج اسحاق ڈار غزہ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کانفرنس میں شرکت کے لیے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے
-
پاکستان عالمی سطح پر ابھر رہا ہے، ملک میں سرمایہ کاری کریں،مسعو دخان
-
سپیکرقومی اسمبلی نے بلال اظہر کیانی کو نیشنل پارلیمنٹری ٹاسک فورس کا کنوینر مقرر کر دیا
-
پاکستان کی پارلیمنٹ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے،سر دار ایاز صادق
-
عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،چوہدری سالک حسین
-
عمران خان کی 6، بشری بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
-
پی ٹی اے کا انٹرنیٹ سروسز کی غیر قانونی فراہمی کے خلاف کریک ڈاؤن
-
سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کیلئے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ
-
سعودیہ میں فرضی حج کمپنی چلانے پر2 پاکستانیوں سمیت 4 غیرملکی گرفتار
-
آئندہ بجٹ میں سولر پی وی پینل،پلانٹ، مشینری اور خام مال پر ڈیوٹی ختم ہونے کا امکان
-
پی آئی اے کا بعد ازحج آپریشن 20 جون سے 21 جولائی تک جاری رہے گا
-
ہائیکورٹ نے ہتک عزت ایکٹ 2024 کے 3 سیکشنز پر عملدرآمد عدالت کے حتمی فیصلے سے مشروط کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.