ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں لاپتہ ہونے پر شدید پریشانی ہے، صدر آذربائیجان

اتوار 19 مئی 2024 22:50

o باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء)صدرآذربائیجان الہام علی نے کہاہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں لاپتہ ہونے پر شدید پریشانی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں آذربائیجان کے صدر نے کہاکہ ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کی خیریت کیلئے دعاگو ہیں،پڑوسی اور دوست ملک کی حیثیت سے آذربائیجان ہر قسم کی سپورٹ فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔