ای سگریٹ سے لڑکی کا پھیپھڑا پھٹ گیا

پھیپھڑوں پر پلمونری بلب نامی ایک چھوٹا چھالا پھٹ گیا تھا،رپورٹ

منگل 11 جون 2024 15:57

ای سگریٹ سے لڑکی کا پھیپھڑا پھٹ گیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) آج کل کے نوجوانوں میں ای سگریٹ کا استعمال کافی حد تک بڑھ گیا ہے۔ مگر متعدد افراد کو یہ نہیں معلوم کہ ای سگریٹ ایک خاموش قاتل کی طرح کام کرتی ہے اور آپ کے جسم کے اندرونی اعضا کو کمزور کردیتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا جب الیکٹرانک سگریٹ کا استعمال کرنے کی وجہ سے 17 سالہ لڑکی کا پھیپھڑا پھٹ گیا جس کے بعد اسے فوری طور اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

خیال رہے ایک ای سگریٹ 400 سیگریٹوں کے برابر سمجھی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شہری مارک بلیتھ کی بیٹی کائیلا بلیتھ کو ڈاکٹروں کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ ای سگریٹ کے شدید استعمال کے باعث اس کے متاثرہ پھیپھڑوں کا ایک حصہ نکال لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کائیلا بلیتھ کے پھیپھڑوں کا آپریشن ساڑھے 5 گھنٹے تک جاری رہا۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ای سگریٹ کے ضرورت سے زیادہ استعمال کی وجہ سے لڑکی کے پھیپھڑوں پر پلمونری بلب نامی ایک چھوٹا چھالا پھٹ گیا تھا جس کے بعد لڑکی کی حالت غیر ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کائیلا 15 سال کی عمر سے ای سگریٹ کا استعمال کر رہی ہے۔ جان بچ جانے کے بعد لڑکی نے آئندہ کبھی ای سگریٹ کو ہاتھ نہ لگانے کی قسم کھائی۔

متعلقہ عنوان :