وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر کوئٹہ میں کرغستان میں پھنسے طلبہ کی مدد و معاونت کیلئے خصوصی ڈیسک قائم

پیر 20 مئی 2024 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر حکومت بلوچستان نے کرغستان میں پھنسے طلبہ کی مدد و معاونت کے لئے چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں خصوصی ڈیسک قائم کردیا ہے۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ اقدام کرغستان میں پھنسے طلبہ اور ان کے والدین کی رابطہ کاری و معاونت کے لئے اٹھایا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کرغستان میں پھنسے طلبہ سے متعلق تشویش ہے طلبہ تک رسائی کے لئے وزرات خارجہ اور کرغستان ایمبیسی سے رابطے میں ہیں، طلبہ اور والدین کی ہر ممکن معاونت کریں گے، میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں کوآرڈینیشن ڈیسک قائم کردیا گیا ہے اور حالات نارمل ہونے تک ڈیسک فعال رہے گا ، چیف منسٹر سیکرٹریٹ حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں قائم ڈیسک کے واٹس ایپ نمبرز 0092-333-7925600،0092-315-8866926جبکہ لینڈلائن نمبرز0092-81-9202061 ،0092-81-9202069اور0092-81-9201090شامل ہیں۔

کرغستان میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور ان کے والدین کوآرڈینیشن ڈیسک سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں، حکومت بلوچستان کرغستان میں پھنسے طلبہ اور والدین کے مابین رابطے سمیت ہر ممکن معاونت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :