سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا

طبی ٹیم نے اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے،ایوان شاہی

پیر 20 مئی 2024 11:44

سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا ہوگئے، وہ جدہ کے السلام پیلس میں علاج کروائیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا جدہ میں قصر السلام کے رائل کلینک میں طبی معائنہ ہوا۔ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شاہ سلمان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کا بتایا گیا ہے۔سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا تعین دونوں ممالک کے اتفاق رائے سے ہوگا، سعودی وزیر خارجہ ایوان شاہی کا کہنا تھا کہ طبی ٹیم نے اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :