بیلاروس کا تعزیتی پیغام، ہمارا حقیقی دوست گزرگیا

پیر 20 مئی 2024 15:43

بیلاروس کا تعزیتی پیغام، ہمارا حقیقی دوست گزرگیا
منسک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) بیلاروس کی وزارت خارجہ نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ایرانی عوام کو تعزیت پیش کی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں بیلاروس کی وزارت خارجہ نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ایرانی عوام کو تعزیت پیش کی اور اعلان کیا کہ یہ نہ صرف ایرانی عوام کے لئے ناقابل ازالہ نقصان ہے بلکہ بیلاروس بھی اس سانحے میں اپنا ایک حقیقی دوست کھو بیٹھا ہے۔