Live Updates

کرغستان کے لئے خصوصی طیارہ روانہ ہوگیا،بیرسٹرسیف

600 افراد نے خصوصی پرواز کے لئے مختص گوگل فارم پر رجسٹریشن کی ہے۔ پہلی پرواز میں 300 افراد کو پہنچایا جائیگا،یہ مفت ائیر سروس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حاصل کی جاسکتی ہے،مشیراطلاعات خیبرپختونخوا

پیر 20 مئی 2024 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے اعلان کے مطابق خصوصی طیارہ 10 بجے کرغستان کیلئے روانہ کیاگیا اور600 افراد نے خصوصی پرواز کے لئے مختص گوگل فارم پر رجسٹریشن کی ہے، پہلی پرواز میں 300 افراد کو پہنچایا جائیگا،یہ مفت ائیر سروس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ باحفاظت نکالنے کی یہ سہولت صرف خیبر پختونخوا کے نہیں پورے ملک کے طلباء وطالبات کے لئے ہے۔باقی پاکستانی مختص گوگل فارم پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ پھنسے افراد واٹس ایپ نمبر 03433333049 اور 03440955550 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پھنسے افراد کے اہلخانہ 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں۔کرغستان میں پھنسے افراد مشکل کی اس گھڑی میں اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں۔ خیبر پختونخوا حکومت انکے ساتھ ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات