ایرانی ملٹری چیف کا ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم

پیر 20 مئی 2024 23:00

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) اسلامی جمہوریہ ایران کے ملٹری چیف آف اسٹاف محمد باقری نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے ملٹری چیف آف اسٹاف محمد باقری نے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملٹری چیف نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کو حادثے کی وجہ کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا۔