بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش

ٹیکسوں میں کمی کرکے بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی ہوسکتی ہے۔ پاورڈویژن

بدھ 22 مئی 2024 22:50

بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) ملک میں بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاورڈویژن کی جانب سے آئی ایم ایف مشن کو بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر 800 ارب سالانہ بجلی کے بلوں پر ٹیکس کے ذریعے اکٹھا کر تا ہے جس سے بل کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ اضافہ ہوجاتا ہے، اگر یہ ٹیکس یہاں سے نکال دیا جائے تو بجلی کا ٹیرف 8 روپے فی یونٹ کم ہوجائے گا، بلوں پر ٹیکسز کے مکمل خاتمے کی اجازت تو نہیں دی جاسکتی لیکن اس کا حصہ سالانہ 100 سے 200 ارب روپے کم کیا جاسکتا ہے جس سے صارفین کو فی یونٹ ایک سے دو روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پاورڈویڑن کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ ایف بی آر بجلی کے بلوں پر 17 فیصد جی ایس ٹی تو ختم نہیں کرسکتا کیوں کہ صرف اسی سے حکومت کو 600 ارب روپے کی آمدن ہوتی ہے لیکن 100 سے 200 ارب روپے کے دیگر ٹیکسز ختم کیے جا سکتے ہیں، جس کے بدلے ٹیکس کے جال کو پھیلاتے ہوئے پرچون فروشوں، رئیل اسٹیٹ اور زرعی سیکٹرز کو پابند کیا جائے کیوں کہ اس وقت ملک کے بجلی کے سیکٹر میں کوئی پائیدار، معتبر اور قابل برداشت چیز نہیں اور ہمیں ہر آپشن کو اچھی طرح سے سوچنا ہوتا ہے تاکہ بجلی کو قابل برداشت حد میں لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :