پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر کے ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم

پی ایچ ایف حکام کی یورپ روانگی کی صورت میں ملازمین کی ایک اور عید بھی بغیر تنخواہ کے گزرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 23 مئی 2024 12:27

پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر کے ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 مئی 2024ء ) اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم اور فیڈریشن پر انعامات کی برسات تو کی گئی لیکن پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر میں کام کرنے والے ملازمین کی نہ سنی گئی، پانچ ماہ کی تنخواہ کے انتظار میں ایک اور عید بغیر تنخواہ کے گزرنے کا امکان ہے۔ اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور فیڈریشن کی تو سنی گئی۔

تاہم ملازمین پانچ ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر رل گئے، صدر اور سیکرٹری ایک ماہ سے آفس نہیں آئے، دونوں نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ۔ ملائیشیا کے بعد فیڈریشن حکام ٹیم کے ساتھ یورپ جانے کے لیے بھی تیار جب کہ پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر لاہور میں ویرانیاں پائی جاتی ہیں اور سٹاف 5 ماہ کی تنخواہ کا منتظر ہے، کھلاڑیوں کے لیے انعامات کے ساتھ حکومت کی جانب سے فیڈریشن کو بھی چھ کروڑ کی گرانٹ ملی لیکن ملازمین فیڈریشن کے عہدیداران کی آفس آمد کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف حکام کی یورپ روانگی کی صورت میں ملازمین کی ایک اور عید بھی بغیر تنخواہ کے گزرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔