عازمین حج کے سفر میں کسی مشکل و پریشانی سے بچنے کے لئے وقت سے پہلے تیاری کریں، سعودی وزارت حج و عمرہ
جمعرات 23 مئی 2024 22:50
(جاری ہے)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج کے دوران ذہنی دبائو سے بچنے کے لئے جسمانی تیاری کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔
عازمین کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ حج کے سفر اور مناسک سے زیادہ سے زیادہ آگاہی حاصل کریں،مقامات مقدسہ کے درمیان فاصلوں کو اچھی طرح ذہن نشین کریں، روزانہ ورزش کریں اور بہت زیادہ مشقت والی سرگرمیوں سے گریز کریں۔ مزید براں وزارت نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ عازمین آرام دہ سپورٹس یا میڈیکل جوتے پہنیں، زیادہ چکنائی والے کھانوں سے گریز کریں، مناسب آرام کریں، اعتدال پسندی پر عمل کریں اور جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔گزشتہ ہفتے وزارت نے ڈیجیٹل اور روایتی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ 20 ممالک میں ہوائی اڈوں کا استعمال کرتے ہوئے 15 زبانوں میں بین الاقوامی آگاہی مہم شروع کی۔ اس مہم میں اسلامی مراکز اور نمایاں شخصیات کی معاونت حاصل کی گئی ہے۔ اس مہم کا مقصد عازمین کو حج کے ضوابط اور حج کے باسہولت اور بغیر کسی مشکل و پریشانی کے سفر کے لئے ان ضوابط پر عملدرآمد بارے معلومات دی گئیں۔ وزارت نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ مناسب اجازت اور حج ویزہ کے بغیر حج کی ادائیگی ممنوع ہے اور عمرہ، وزٹ، سیاحت اور ٹرانزٹ ویزہ مناسک حج کی ادائیگی کا حق فراہم نہیں کرتا۔932مزید بین الاقوامی خبریں
-
ڈنمارک،دوران پرواز مسافر کے کھانے سے زندہ چوہا نکل آیا
-
قطر ایئر لائن کی پروازوں میں واکی ٹاکی، پیجر لانے پر پابندی
-
مسجد الحرام میں فوٹو گرافی کے حوالے سے چار ضوابط کی پابندی لازمی قرار
-
برطانوی بزنس مین الفی بیسٹ جونیئر نے اسلام قبول کر لیا
-
ملازمین سے تعلقات کے الزام میں چینی گورنرجیل منتقل
-
لبنان میں پیجرز دھماکوں میں بھارتی شہری کا نام سامنے آنے لگا
-
آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستانی سیاحت اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد
-
معروف بزنس مین چوہدری سجاد موہاڑی نے کریتائی شہر میں میلاد کی خوبصورت محفل سجائی
-
لندن میں ہرگھنٹے میں جنسی زیادتی کا واقعہ رپورٹ، صورتحال خوفناک قرار دیدی گئی
-
پیجرز دھماکوں کے آلات کی تائیوان میں تیار ہونے کی تردید
-
چین ، ڈیلیوری ایجنٹ کی 18 گھنٹے کی ڈیوٹی کے بعد پلک جھپکتے ہی موت
-
بھارت کا روس کیخلاف جنگ میں یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.