ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور اپ سیٹ

امریکا نے سیریز کے دوسرے میچ میں بھی فتح حاصل کر کے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز جیت لی

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 مئی 2024 23:47

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور اپ سیٹ
ہیوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2024ء) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور اپ سیٹ، امریکا نے سیریز کے دوسرے میچ میں بھی فتح حاصل کر کے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز جیت لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ایک کمزور ٹیم تصور کیے جانے والی امریکی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ کر دیا۔ امریکا نے 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنینشل میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی بنگلہ دیش کو شکست دے دی، یوں امریکا کو سیریز میں 0 کے مقابلے میں 2 کی برتری حاصل ہو گئی۔ سیریز کے دوسرے میچ میں 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں امریکا نے سیریز اپنے نام کر لی۔

متعلقہ عنوان :