محکمہ آثار قدیمہ پنجاب نے تمام نوادرات کو ڈیجیٹائز کرنے کا کام شروع کر دیا

جمعہ 24 مئی 2024 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) محکمہ آثار قدیمہ پنجاب نے تمام نوادرات کو ڈیجیٹائز کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ڈیجیٹل انوینٹری سسٹم محکمہ آثار قدیمہ کے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے جو موجودہ ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی ظہیر عباس ملک کی زیرنگرانی کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ویب پر مبنی پروگرام کے ذریعے تمام نوادرات کی تفصیل کو ڈیجیٹائز کر کے ہمیشہ کے لیے محفوظ کر دیا جائے گا۔

ترجمان محکمہ آرکیالوجی کے مطابق اگلے مرحلے میں وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر مستقبل میں کسی بھی نوادرات کی کسی بھی غیر قانونی/غیر مجاز نقل و حمل روکنے کے لئے کام ہو رہا ہے جس کے تحت ائیرپورٹس کے حکام کو نوادرات کی فہرست فراہم کی جائے گی۔ یہ بات واضح رہے کہ آرکیالوجی ڈائریکٹوریٹ کو پہلے ہی eFOAS کے ذریعے ڈیجیٹل کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :