ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام لیجنڈزکی یاد میں 4 جون کو تعزیتی ریفرنس منعقد کیاجائیگا

ہفتہ 25 مئی 2024 16:12

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) لیجنڈزکی یاد میں اداکار قوی خان، خالد بٹ، شوکت زیدی، یعقوب عاطف بلبلہ، شعیب ہاشمی، ہدایت کار حسن عسکری، گلوکار ڈاکٹر امجد پرویز، شاعر، مصنف پروفیسر امجد اسلام امجد،کمپیئر عزیز شیخ، کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 4 جون تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے لیجنڈز اداکار قوی خان، خالد بٹ، شعیب ہاشمی،شوکت زیدی،یعقوب عاطف بلبلہ، ہدایت کار حسن عسکری، گلوکار ڈاکٹر امجد پرویز، فلمساز حافظ غلام محی الدین گوگا لاہوریا کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس 4، جون شام 6، بجے منعقد کیا جارہا ہے۔

اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے نامور صحافی،کالم نگار، فنکار، تخلیق کاراور ہر مکتبہ فکر کے افراد و شخصیات خراجِ عقیدت تقریب میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :