خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری میں بے قاعدگیوں اور خلل پر دو افسران کو معطل

افسران میں ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر اور پروکیورمنٹ کمیٹی کے اراکین شامل

اتوار 26 مئی 2024 20:55

خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری میں بے قاعدگیوں اور خلل پر دو افسران ..
m پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری میں بے قاعدگیوں اور خلل ڈالنے پر دو افسران کو معطل کردیا گیا۔خیبرپختونخوا کے محکمہ خوراک نے دونوں افسران کو گندم کی خریداری میں بے قاعدگیوں اور خلل ڈالنے کے الزام پر معطل کیا۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے معطل کیے گئے افسران میں ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر اور پروکیورمنٹ کمیٹی کے اراکین شامل ہیں۔محکمہ خوراک نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب سے لائی گئی گندم کی خریداری میں کسانوں کی شکایت پر ایکشن لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری میں بے قاعدگیوں پر ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر ایبٹ آباد شاد محمد پروکیورمنٹ کمیٹی کے رکن ذیشان خان کو معطل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :