ظ* خیرپور میں خسرہ کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایات جاری کردیں

پیر 27 مئی 2024 04:30

غ*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2024ء) خیرپور میں خسرہ کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت دی ہے کہ خسرہ کی روک تھام کیلئے اقدامات بھر پور اقدامات کیئے جائیں۔ یہ ہدایت انہوں نے بروز اتوار وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈائریکٹر محکمہ صحت سے کوٹ ڈیجی اور فیض گنج کے علاقوں میں خسرے کے کیسز کی تفصیلات طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی جی ہیلتھ سے خسرے کے کیسز اور اس کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بھی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی کمشنر سکھر سے خیرپور میں خسرے کے کیسز کی الگ انکوائری کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ خسرے سے بچوں کی اموات کی میڈیا رپورٹس ہیں ان میں کیا صداقت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈائریکٹر محکمہ صحت کو تمام ضلعی افسران کو متحرک کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہ کہ ہر ضلعے کی ماہوار ہیلتھ رپورٹ بنائی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے بھی ڈی ایچ او بھر پور اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :