وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان میں ہالینڈ کی سفیر کی ملاقات

پیر 27 مئی 2024 18:01

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان میں ہالینڈ کی سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2024ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں قابل تجدید توانائی، سروسز، زراعت، آئی ٹی، انسانی وسائل، ماہی پروری اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر کے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ پیر کو وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں ہالینڈ کی سفیر ہینی فوکل ڈی وریس سے ملاقات میں کیا۔

ملاقات میں تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سفیر نے ڈچ کمپنیوں کے مسائل کے حل کے لئے وزارت تجارت کے کردار کو سراہا۔ جام کمال خان نے ہالینڈ کے وزیر تجارت کی سربراہی میں تجارتی وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔جام کمال نے قابل تجدید توانائی، سروسز، زراعت، آئی ٹی، انسانی وسائل، ماہی پروری اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بات چیت کی۔ وزیر تجارت نے خوراک کے شعبے میں ویلیو ایڈڈ سروسز کی ضرورت پر زور دیا اور باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لئے بزنس ٹو بزنس رابطوں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر غورکیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :