سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ضلع خیبر کے علاقہ باغ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت

پیر 27 مئی 2024 18:01

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  کا ضلع خیبر کے علاقہ باغ میں دہشتگردوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع خیبر کے علاقہ باغ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نائیک محمد اشرف بٹ، لانس نائیک سید دانش افکار، سپاہی تیمور، ملک، سپاہی نادر صغیر، سپاہی محمد یاسین کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کی قربانی دینے والے جوان قوم کے اصل ہیرو ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے، دہشتگرد عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں۔سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی ۔