محکمہ زراعت کے زیر اہتمام زراعت شماری کا کام اگست سے شروع ہو گا جس دوران ضلع جہلم کے 124 بلاکوں میں زراعت شماری ہو گی، محکمہ زراعت

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 7 جون 2024 17:49

محکمہ زراعت کے زیر اہتمام زراعت شماری کا کام اگست سے  شروع ہو گا جس دوران ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2024ء) محکمہ زراعت کے زیر اہتمام زراعت شماری کا کام اگست سے  شروع ہو گا جس دوران ضلع جہلم کے 124 بلاکوں میں زراعت شماری ہو گی جن میں 101 دیہاتی اور 23 اربن بلاکس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے اجلاس میں بتائی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ 84 افراد پر مشتمل عملہ زراعت شماری میں حصہ لے گا جس کی باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز جولائی میں ہو جائے گا ۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے محکمہ زراعت حکام کو ہدایت کی کہ زراعت شماری کے کام کو پوری توجہ اور درست اعداد و شمار کے ساتھ مکمل کیا جائے ۔