‎عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اپ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے بعد قیامت تک کوئی نبی پیدا نہیں ہو سکتا۔

علمائے کرام کا ختم نبوت سینٹر لندن کے زیر اہتمام 38 ویں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب

Sajid aziz ساجد عزیز بدھ 10 جولائی 2024 15:25

‎عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اپ صلی اللہ علیہ و ..
لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جولائی۔2024ء) ختم نبوت سینٹر لندن کے زیر اہتمام 38ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانیہ اور یورپ کے مختلف شہروں سے علماء کرام ,مشائخ اور عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی ختم نبوت سینٹر کے چیئرمین طہٰ قریشی ممبر برٹش ایمپائر کی سرپرستی میں ہونے والی اس کانفرنس کے پہلے سیشن کی صدارت شیخ سلیمان غنی علامہ ظفر اللہ شاہ نے کی جبکہ مہمانان خصوصی بیلجیم سے آئے ممتاز عالم دین مولانا مولانا عبدالحمید اور قاری محمد یوسف تھے۔

جبکہ دوسرے سیشن کی صدارت ممتاز الحق اور تیسرے سیشن کی صدارت البینین مسجد کے خطیب شیخ زمر اور آکسفورڈ مسجد کے خطیب شیخ رمزی نے کی ۔ کانفرنس کا آغاز سارم علی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نشید ننھی بچیوں طوبہ اور فاطمہ نے پیش کی اس موقع پر ڈاکٹر نو شیروان نے ہدیہ نعت بھی پیش کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ختم نبوت سینٹر لندن کے چیئرمین طہٰ قریشی ممبر برٹش ایمپائر نے کہا کہ برطانیہ میں ہمیں آزادی اظہار کا حق حاصل ہےجیسے اللہ تعالیٰ کو اپنے رب العالمین ہونے میں شریک پسند نہیں اسی طرح حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے میں بھی کوئی شریک پسند نہیں ۔


 عبدالحمید،شیخ سلیمان غنی،مولانا محمد یوسف علامہ سید ظفر اللہ شاہ ،شیخ رمزی ،شیخ زمر،مولانا عنائت اللہ،ڈاکٹر اشفاق احمد ،علامہ سردار خالد جاوید چشتی ،مولانا حافظ عمر ،ڈاکٹر محمد نو شیروان ،مفتی زائد یاسین، بیرسٹر بسم اللہ ،بیرسٹر محمد احمد اور ‎مولانا دلاور حسین امام نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ عزوجل نےحضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بہت سے اعزازات سے نوازا جن میں سے ایک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا آخری نبی ہونا بھی ہے۔

اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد قیامت تک کوئی نبی پیدا نہیں آئے گااسی پر ہر مسلمان کا ایمان ہے۔ علماء کرام نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے.اُمت مسلمہ کا چودہ سو سال سے متفقہ عقیدۂ ختم نبوت چلا آرہا ہے آج بھی پوری دنیا کے مسلمان عقیدۂ ختم نبوت پر متحد ومتفق ہیں علماء کرام کا مزید کہنا تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں۔

آج کے پر فتن دور میں جہاں دیکر فتنوں سے بچ کر اپنے مال و جان کی حفاظت ضروری ہے وہیں عقیدہ ختم نبوت پہ کار بند ہوکر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مان کر اپنے ایمان کی حفاظت کی اولین ضرورت ہے کانفرنس کے آخر میں امت مسلمہ کے لئیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔