صدرمملکت آصف علی زرداری سے عبدالقدیر خان ہسپتال ٹرسٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر دینا خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات

منگل 10 ستمبر 2024 22:25

صدرمملکت آصف علی زرداری سے عبدالقدیر خان ہسپتال ٹرسٹ کی چیئرپرسن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے عبدالقدیر خان ہسپتال ٹرسٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر دینا خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔صدر مملکت نے معاشرے کے محروم اور پسماندہ طبقے کو مفت طبی اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ٹرسٹ کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے ضرورت مند لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا۔ان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قوم کے لیے خدمات پر پوری قوم ان کی مقروض ہے، ڈاکٹر دینا خان نے صدر مملکت کو عوام کو طبی خدمات کی فراہمی میں ہسپتال کی کارکردگی بارے آگاہ کیا۔ وفد نے صدر مملکت کو ٹرسٹ کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا سابق ٹرسٹیز نے مالی غبن کیا، ٹرسٹ کے اکاؤنٹس کا غلط استعمال کیا،در مملکت نے وفد کو اٴْنکے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔صدر مملکت نے ڈاکٹر عبد القدیر خان ہسپتال ٹرسٹ کی خدمات، لوگوں کی جانب سے عطیات کو سراہا۔