بنگلہ دیش ، طلبہ تحریک کے شہداکو قومی ہیرو قرار دینے کا حکم جاری

متاثرین کے خاندانوں کو آزادی پسندوں کے خاندانوں کی طرح مالی مراعات ملنی چاہئیں،عدالت

منگل 1 اکتوبر 2024 19:25

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2024ء) بنگلہ دیش ہائی کورٹ نے کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ تحریک کے شہدا کو قومی ہیرو قرار دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہائی کورٹ نے اپنے میں کہا کہ جولائی اگست کے دوران کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ تحریک کے شہدا کو قومی ہیرو قرار دیا جائے۔عدالت نے یہ کہا کہ متاثرین کے خاندانوں کو آزادی پسندوں کے خاندانوں کی طرح مالی مراعات ملنی چاہئیں۔

(جاری ہے)

جسٹس کامر الحسین ملاح اور جسٹس قاضی زینت حق پر مشتمل ہائی کورٹ بنچ نے منگل کو درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد یہ فیصلہ جاری کیا۔کابینہ سیکرٹری اور وزارت برائے آزادی جنگ کے سیکرٹری سمیت دیگر کو حکم پر جواب دینے کو کہا گیا ہے۔ عدالت میں درخواست کی نمائندگی سینئر وکیل زین العابدین، ایڈووکیٹ ریحان عالم اور ایڈووکیٹ ذکیہ حمیرا تما نے کی۔ قبل ازیں ڈھاکہ میں چھانی کے علاقے کے رہائشی علی نجر نے یہ رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس میں جولائی اور اگست کے دوران طلبہ تحریک کے شہدا کو قومی ہیرو قرار دینے کی ہدایت کی درخواست کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :