محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو آخر نومبر تک کاشتہ پیاز کی پنیری دسمبر میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی سفارش

جمعہ 29 نومبر 2024 16:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2024ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو آخر نومبر تک کاشتہ پیاز کی پنیری دسمبر میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ پنیری کی کھیتوں میں منتقلی کے 25 سے30 روز بعد آدھی بوری یوریا اور ایک بوری امونیم سلفیٹ فی ایکڑ ضرور کھیتوں میں ڈالیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ جب پیاز بننے کامرحلہ شروع ہو تو اس وقت بھی آدھی بوری یوریا اور ایک بوری امونیم سلفیٹ فی ایکڑ کھیتوں میں ڈالنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ متناسب کھادوں کا استعمال پیاز کی بمپر کراپ کا ضامن ہوتاہے اسلئے کاشتکار کسی کوتاہی کا مظاہر ہ نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا محکمہ کی فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔