روہت شیٹی نے شاہ رخ خان سے جھگڑے پرخاموشی توڑ دی

ہمارے درمیان گہرا احترام دل والے کے بعد ہم نے اپنی پروڈکشن کمپنی قائم کر کے الگ فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا، پوڈ کاسٹ میں گفتگو

منگل 22 اپریل 2025 23:13

روہت شیٹی نے شاہ رخ خان سے جھگڑے پرخاموشی توڑ دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)روہت شیٹی نے شاہ رخ خان سے جھگڑے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے روہت شیٹی نے ان افواہوں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ نہیں، ایسا کچھ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

روہت نے مزید وضاحت کی کہ ہمارے درمیان ایک گہرا احترام ہے، دل والے کے بعد ہم نے اپنی پروڈکشن کمپنی قائم کی اور فیصلہ کیا کہ اب اپنی فلمیں خود بنائیں گے تاکہ نقصان بھی ہو تو ہمارا اپنا ہو، ویسے دل والے میں کوئی خاص نقصان نہیں ہوا تھا۔روہت شیٹی نے بتایا کہ دل والے نے اوورسیز مارکیٹ میں بہترین بزنس کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :