ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر نے تمباکو پروڈکشن کی بیرون ضلع منتقلی پر پابندی عائد کر دی

جمعرات 5 جون 2025 17:44

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر چوہدری حق نواز نے تمباکو پروڈکشن کی بیرون ضلع منتقلی پر پابندی عائد کر دی ہے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی-ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے محکمہ ان لینڈ کی تحریک پرحکمنامہ جاری کرتے ہوئے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے حکم میں کہاگیاہے کہ ضلع بھمبر میں قائم تمباکو و سگریٹ فیکٹری مالکان تمباکو پراڈکٹس کو پنجاب منتقل کرتے ہیں،خفیہ رستوں و خلاف ضابطہ نقل و حرکت کرتے ہیں جسکا سدباب ضروری ہے جسکے پیش نظر کاروائی کی جارہی ہے،دفعہ 144 کا نفاذ کیاجارہاہے جو شخص اسکی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف تحت ضابطہ سخت کاروائی عمل میں لائیں گی-

متعلقہ عنوان :