چین آئندہ ماہ سے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے سبسڈی پروگرام شروع کرے گا

بدھ 30 جولائی 2025 17:57

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) چین آئندہ ماہ سے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے سبسڈی پروگرام شروع کرے گا۔چینی میڈیا گروپ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی حکومت اگست 2025 کے آخر میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے سبسڈی پروگرام شروع کر رہی ہے جس کے تحت خاندانوں کو یکم جنوری 2025 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے بچوں کے لیے تین سال کی عمر تک فی بچہ 3,600 یوآن (تقریباً 500ڈالر ) سالانہ سبسڈی ملے گی۔

یہ سکیم یکم جنوری 2025 سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں پر بھی لاگو ہوتی ہے، بشرطیکہ وہ اب بھی تین سال سے کم ہوں۔ اس طرح کے معاملات میں سبسڈی کا حساب بقیہ مہینوں کے لحاظ سے، تناسب کی بنیاد پر کیا جائے گا۔اس سکیم کے لئے والدین یا قانونی سرپرست فنڈز حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، درخواستیں نیشنل چائلڈ کیئر سبسڈی انفارمیشن سسٹم کے ذریعے یا نامزد آف لائن چینلز کے ذریعے آن لائن جمع کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس پالیسی سے 20 ملین سے زائد خاندانوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ 2024 میں معمولی بحالی کا سامنا کرنے سے پہلے ملک کی شرح پیدائش اور نوزائیدہ بچوں کی کل تعداد مسلسل سات سال تک گر رہی تھی۔ نیا چائلڈ کیئر سبسڈی پروگرام کام کرنے والے والدین پر بوجھ کم کرنے اور بلند شرح پیدائش کی حوصلہ افزائی کے لیے وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :