190ملین پائونڈ کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزائوں کیخلاف درخواستیں جلد مقررکرنیکی درخواست منظور

ہفتہ 13 ستمبر 2025 23:06

190ملین پائونڈ کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزائوں کیخلاف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی سزائوں کے خلاف درخواستیں جلد مقرر کرنے کی درخواست منظور کرلی ہیں اور چیف جسٹس سرفرازڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان نے حکم جاری کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جتنی جلد ہوسکے مقررکردی جائیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ہے جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی کورٹ پالیسی کے مطابق جلد کیس مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان نے تحریریں حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورٹ پالیسی کے مطابق جتنی جلدی ہو سکے کیس مقرر کر دیں۔درخواست گزار کا موقف ہے نیب حیلے بہانوں سے کیس کو طوالت دے رہی ہے،جلد کیس مقرر کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔