عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے،اسسٹنٹ کمشنر مچ

جمعرات 6 نومبر 2025 14:20

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2025ء) لوکل کمیٹی مچ کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر مچ سردار زادہ میر لیاقت علی جتوئی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں اے سی آفس مچ کے بابو عبیداللہ کرد لوکل کمیٹی کے ممبران مولانا عبدالصمد شاہوانی ،آغا گل وقار مسیح ،محمد صادق راہیجہ، تاج محمد سمالانی ،مولانا خیر محمد، محمد حسنی اور پریس کلب مچ کے جنرل سیکرٹری عمران سمالانی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران متعدد سائلین نے اپنے مسائل اسسٹنٹ کمشنر اور کمیٹی ممبران کے سامنے پیش کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر مچ نے لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول کے امیدواروں سے انٹرویو کیے اور ان کی درخواستوں کی ذاتی طور پر چھان بین کی۔ بعد ازاں کمیٹی نے درجنوں درخواستوں کو منظور کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مچ سردار زادہ میر لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔\378

متعلقہ عنوان :